Time 30 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ کے جج نے سماعت سے معذرت کرلی

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ کے جج  نے سماعت سے معذرت کرلی
عدالت نے نئے بینچ کو مقرر کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کوبھیج دیا۔فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر  راجپوت نے  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس ظفر  راجپوت کا کہنا ہےکہ میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا رکن ہوں،کیس نہیں سن سکتا۔کل بھی مجھےکراچی  یونیورسٹی میں اجلاس کے لیے جانا ہے۔

عدالت  نے نئے بینچ کو مقرر کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کوبھیج دیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سنڈیکیٹ کمیٹی کو کارروائی سے روک رکھا ہے۔

عدالت نے مزید ایکشن نہ لینے کے حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی کی ان فیئر مینز کمیٹی اور سنڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر مؤثر قرار دی تھی۔ بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی کمیٹی کی سفارشات اور  سنڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔


مزید خبریں :