Time 04 نومبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخی حد کو چھو لیا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخی حد کو چھو لیا
100 انڈیکس 1143 پوائنٹس اضافے سے 92003 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخ ساز حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی عبوری حد کو چھو لیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 92 ہزار 159 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے سے 91 ہزار 938 پر بند ہوا۔

 آج 58 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 29 ارب 95 کروڑ  روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے اضافے سے 11809 ارب روپے رہی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر ہوا تھا۔