Time 23 نومبر ، 2024
پاکستان

فون پر دھمکی ملی ہے، مجھے یا فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگی قیادت ذمہ دار ہوگی: آصف کرمانی

فون پر دھمکی ملی ہے، مجھے یا فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگی قیادت ذمہ دار ہوگی: آصف کرمانی
مہنگائی، غربت کےخلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، ن لیگ اپنےکارندوں اوراجرتی غنڈوں کولگام دے: سابق لیگی رہنما— فوٹو:فائل

سابق سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مجھے یا میری فیملی کونقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت ذمہ دار ہوگی۔ 

اپنے بیان میں آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ فون پردھمکی دی گئی ہے ن لیگ کےخلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت ذمہ دار ہوگی، دھمکی سے نہیں ڈرتا،قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی، غربت کےخلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، ن لیگ اپنےکارندوں اوراجرتی غنڈوں کولگام دے۔

خیال رہے کہ سابق سینیٹر آصف کرمانی نے رواں سال جولائی میں ن لیگ چھوڑنےکا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :