10 دسمبر ، 2024
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ اطلاع پرکیا جس میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے۔