Time 17 دسمبر ، 2024
پاکستان

پیکا ایکٹ کے تحت غیرقانونی آن لائن مواد کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پیکا ایکٹ کے تحت غیرقانونی آن لائن مواد کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
پی ٹی اے نے مذہب سے متعلق 13 ہزار 42 منفی سائٹس بلاک کیں، بلاک کی جانے والی سائٹس میں1058 توہین آمیزمواد سے متعلق تھیں،فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت  غیرقانونی آن لائن مواد کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق  پی ٹی اے  نے غیرقانونی سرگرمیوں پر کل14 لاکھ 30 ہزار سائٹس بلاک کیں۔ مالی سال 24-2023  میں 1 لاکھ 9 ہزار 771 سائٹس بلاک کی گئیں، ایک سال میں دفاع، سکیورٹی تھریٹ سےمتعلق 33 ہزار 634 سائٹس بلاک کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق  ایک سال کےدوران توہین عدالت سےمتعلق 268 سائٹس بلاک کی گئیں۔ بلاک کی جانے والی سائٹس میں 55 ہزار 723 غیر اخلاقی سائٹس شامل ہیں۔ فرقہ وارانہ یانفرت انگیز تقاریر  پر مبنی 3618 سائٹس بلاک کی گئیں۔

پی ٹی اے  نے مذہب  سے  متعلق 13 ہزار  42  منفی سائٹس بلاک کیں، بلاک کی جانے والی سائٹس میں1058 توہین آمیزمواد سے متعلق تھیں۔

ایک سال میں دیگر غیرقانونی سرگرمیوں  سے متعلق2428 سائٹس  بلاک کی  گئیں۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے  نے عوامی  اور حکومتی شکایات  پر غیرقانونی اور غیر اخلاقی سائٹس بلاک کیں۔

مزید خبریں :