Time 22 دسمبر ، 2024
کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقا کا آخری ون ڈے بارش کی نذر ہونیکا امکان

پاکستان اور جنوبی افریقا کا آخری ون ڈے بارش کی نذر ہونیکا امکان
جوہانسبرگ میں گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستان ٹیم نے بارش کی وجہ سے انڈور ٹریننگ کی تھی/ فائل فوٹو

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا ہے، لیکن شہر میں  گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے گزشتہ روز انڈور ٹریننگ کی، اس وقت جوہانسبرگ میں سورج نکلا ہوا ہے مگر میچ کے اوقات کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ جنوبی افریقا کا سالانہ پنک ڈے میچ ہے، اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ 


مزید خبریں :