22 دسمبر ، 2024
جوہانسبرگ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کےلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
طیب طاہر ، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا ہے، پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔