24 دسمبر ، 2024
سندھ میں نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے اور سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والےاہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق مرکزی ملزم محمد عثمان کو خفیہ اطلاع پر لسبیلہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نجی کمپنی کی لائن سے تیل چوری کرکے فنڈ جمع کرتا تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی بھر سے کالعدم تنظیموں کو غیرقانونی کاروبار سے فنڈنگ ہوتی ہے، گزشتہ پانچ سال میں نجی کمپنی کی لائن سے چوری کے 23 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔