26 دسمبر ، 2024
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں نامزد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔
بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی۔