Time 29 دسمبر ، 2024
پاکستان

جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی

جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بنکاک سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 96 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ طیارے میں عملے سمیت مجموعی طور پر 181 افراد سوار تھے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیجو ائیر کا طیارہ لینڈنگ کے لیے گراؤنڈ پر اترا لیکن پھر رکے بغیر بیرئیر سے جا ٹکرایا اور تباہ ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں آسمان پر پھیل گیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے کو حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی آگ بجھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :