Time 31 دسمبر ، 2024
دنیا

چور انسٹا گرام انفلوئنسر کے گھر سے 3 ارب روپے مالیت کے زیورات لے اڑا

چور انسٹا گرام انفلوئنسر کے گھر سے 3 ارب روپے مالیت کے زیورات لے اڑا
چوری ہونے والے زیورات میں سے ایک کی تصویر / فوٹو بشکریہ لندن پولیس

انسٹا گرام میں سرگرم ایک انفلوئنسر کے گھر سے ایک کروڑ 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (3 ارب پاکستانی روپے سے زائد) اور ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ (5 کروڑ روپے سے زائد) مالیت کے ڈیزائنر ہینڈ بیگز کو چوری کرلیا گیا۔

یہ واقعہ لندن میں پیش آیا جسے اس شہر کی چند بڑی چوریوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

لندن کے علاقے Primrose Hill میں واقع گھر میں یہ چوری 7 دسمبر کو ہوئی تھی مگر اس حوالے سے تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

Shafira Huang نامی انسٹا گرام کریٹیر کے گھر چوری ہوئی تھی جو کہ ایک آرٹ کلیکٹر بھی ہیں۔

چوری کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں اور پولیس کے مطابق صرف ایک چور دوسری منزل کی کھڑکی سے گھر میں داخل ہوا۔

اس شخص کی عمر 25 سے 40 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا۔

چور انسٹا گرام انفلوئنسر کے گھر سے 3 ارب روپے مالیت کے زیورات لے اڑا
Shafira Huang / اسکرین شاٹ

اس چور نے وہاں سے ہیروں کے ہار، بریسلیٹ اور دیگر زیورات کو چوری کیا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق یہ تمام زیورات Shafira Huang کے نہیں تھے بلکہ ان میں کچھ دیگر افراد کے بھی تھے۔

لندن پولیس کے مطابق چور ایک نامعلوم ہتھیار کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز کے زیورات چوری کرلیے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ تمام زیورات اپنے ڈیزائن کے لحاظ سے منفرد تھے یعنی انہیں آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔

Shafira Huang کی جانب سے انسٹا گرام پر کافی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن میں پرتعیش طرز زندگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

ان کی جانب سے چور کو پکڑنے میں مدد فراہم کرنے والے فرد کو 15 لاکھ پاؤنڈز انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :