02 جنوری ، 2025
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 2025کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان نے بھی پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی۔
نیوزی لینڈ اسپیڈ اسٹار ایڈم ملن بھی ڈرافٹ کے لیے شامل ہو گئے ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔
فرنچائز ز 4 جنوری کو ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی ۔