02 جنوری ، 2025
بلوچستان کے علاقے پشین میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات بلوچستان نیاز کاکڑ کے مطابق بوستان میں لیویزفورس کی کارروائی میں شکار کیا گیا مارخور گاڑی سے برآمد کرلیا گیا۔
نیاز کاکڑ کے مطابق غیر قانونی شکار کے الزام میں3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار افراد نے مارخور کا شکار تکتو کے علاقے میں کیا تھا ۔
ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان کو 10 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
نیاز کاکڑ کے مطابق مارخور کے شکار کی صرف ٹرافی ہنٹنگ کے ذریعے اجازت ہے۔