05 جنوری ، 2025
کراچی: سندھ میں سرکاری لائن سے تیل چوری کیس میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کے لیے ایف آئی اےکو خط لکھ دیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ایف آئی اےکو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ ملوث ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائے، ملزمان سرکاری آئل لائن سےتیل چوری کرکے فروخت میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی نے ملزمان کا مکمل ریکارڈ ایف آئی اے کو ارسال کیا ہے۔ خط کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ میں 5 برس کے دوران 23 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہےکہ گروہ میں لطف سیال، عبیداللہ، مہران ،گل خان اور یونس سمیت 16 افراد ہیں، ملزمان نےکالعدم تنظیم کو فنڈنگ بھی فراہم کی۔