Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

وزیراعظم کی انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کیلئےکارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کیلئےکارروائی کی ہدایت
وزیراعظم نے انسانی اسمگلرز کے سہولت کار ایف آئی اے کے افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا،فوٹو: فائل

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کے لیے فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مختلف ممالک سے رابطےکرنےکا حکم بھی دے دیا۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افرادکی اسکریننگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔

وزیراعظم نے انسانی اسمگلرز کے سہولت کار ایف آئی اے کے افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید خبریں :