Time 26 جنوری ، 2025
پاکستان

سانگھڑ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ضلع سانگھڑکے  پنھل جانی جونیجو گاؤں میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3  افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

کشیدہ صورتحال پرکنٹرول کے لیے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ 

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام سے سانگھڑ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے، سانگھڑ میں بااثر افراد کی ہٹ دھرمی کے سبب قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

مزید خبریں :