پاکستان
03 مارچ ، 2013

توانائی بحران حل نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

توانائی بحران حل نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ برسوں میں بھی ملک میں توانائی کا بحران حل نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے، غفلت برتنے والوں کو سب جانتے ہیں،پنجاب کلچرل کمپلیکس میں سیکنڈری اسکول امتحانات میں نمایاں پوزیشنوں والے خصوصی طلبہ اور طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ خصوصی بچوں کو مفت سولر پینل دیئے جارہے ہیں،میٹروبس پر خصوصی افراد کے لیے لفٹس لگائی جارہی ہیں،خصوصی بچوں کے لئے 2 ڈگری کالجز جبکہ اساتذہ کیلئے تین تربیتی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں،تعلیمی اداروں میں یوپی ایس فراہم کرنے جبکہ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کو خصوصی الاوٴنس دینے کا اعلان کیا ،تقریب میں نمایاں طلباء میں نقد انعات تقسیم کئے گئے۔وزیراعلیٰ نے تلاوت اور نعت رسول مقبول پیش کرنیوالے طلباء کو بیس بیس ہزار روپے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :