پاکستان
03 مارچ ، 2013

عوام ووٹ کی طاقت اور پرچی کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں،شہباز شریف

عوام ووٹ کی طاقت اور پرچی کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ جنہوں نے ملک کو اندھیروں کے حوالے کیا اور بے دردی سے لوٹا،ان سے حساب لینے کا وقت آ گیا،عوام ووٹ کی طاقت اور پرچی کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں،ملک کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔لاہورکے نواح میں بیدیاں روڈ پر واقع گاوٴں لْدھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف ہی ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیں،اُنہیں اتنی اکثریت دلائیں کہ وہ ملک میں اُجالے لا سکیں،اُن کاکہناتھاکہ عوام نے نواز شریف کو اکثریت نہ دلائی تو وہ اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں آ سکتے ہیں،2سال میں اندھیرے ختم نہ کر سکا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹ کر اندھیروں کے حوالے کر دیا،اُن سے لُوٹی گئی رقوم وصول کرکے عوام کے قدموں میں نچھاور کردیں گے،تقریب کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب نے موضع لدھڑ میں 60بستروں پر مشتمل تحصیل اسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

مزید خبریں :