03 مارچ ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھماکے کی اطلاع ملی ہے، علاقے سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں، ریسکیو ادارے اور پولیس کی نفری دھماکے کے مقام پر روانہ ہوگئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے ظل حیدر ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، ریسکیو ادارے اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ عباس ٹاوٴن کے علاقے میں فلیٹس، دکانیں اور بازار ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اس علاقے میں دھماکا ہوا تھا۔