03 مارچ ، 2013
کوئٹہ … گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کا کراچی بم دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور کوئٹہ یکجہتی کونسل نے واقعہ کے خلاف 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بیگناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں جوبدامنی پیدا کرکے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں تاہم پوری قوم متحدہوکر ان عناصر کے عزائم کوناکام بنادے گی۔ ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی، ہزارہ مشترکہ قومی مفادات کونسل نے کراچی کے عباس ٹاوٴن دھماکے کی مذمت کی ہے جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس، کوئٹہ یکجہتی کونسل، تحفظ عزاداری کونسل نے بھی کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔