03 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کا سن کوٹاکیلئے آئی آئی چندری گر روڈ پر تیرہویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں کے پی ٹی اور ڈاک لیبر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین ، خواتین اور سن کوٹا کے امیدوار احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کے پی ٹی اور ڈاک لیبر بورڈ میں میرٹ کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے بجائے سیاسی بنیادوں پر من پسند افرادکو بھرتی کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سن کوٹے کی بحالی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔