04 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمد کیس میں چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں وضاحت طلب کی ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی،عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین نیب وجوہات بتائیں کہ ابھی تک کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی،عدالت نے تفتیشی افسر سے تمام رکارڈ بھی طلب کر لیا، تفتیشی افسر وقاص احمد نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کوآج بھی حوالہ کے ذریعے دبئی پیسے منتقل کیے جا رہے ہیں، اوگرا عملدرآمد کیس کی مزید سماعت 7 مارچ کو ہو گی۔