پاکستان
04 مارچ ، 2013

پشاور: ڈرون حملوں کیخلاف قبائلیوں کا احتجاج، گورنر ہاوٴس تک لانگ مارچ

پشاور: ڈرون حملوں کیخلاف قبائلیوں کا احتجاج، گورنر ہاوٴس تک لانگ مارچ

پشاور … ڈرون حملوں کے خلاف قبائلیوں نے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور پریس کلب سے گورنر ہاوٴس تک لانگ مارچ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا کو یادداشت پیش کی۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام س کے کارکنوں کی بڑی تعداد پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہوئی۔ پارٹی پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کو ملکی سا لمیت کے خلاف قرار دیا۔ مظاہرین نے پشاور پریس کلب سے گورنر ہاوٴس تک مارچ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کو یادداشت پیش کی۔ گورنر یقین دہانی کرائی کہ ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید خبریں :