پاکستان

عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کوبھی اعتماد میں لوں گا، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو

عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کوبھی اعتماد میں لوں گا، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو
چیف جسٹس کی دعوت پر وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی: سپریم کورٹ اعلامیہ— فوٹو: پی آٗی ڈی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ  عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کوبھی اعتماد میں لوں گا، اپوزیشن سے بھی تجاویزلیں گے تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدارہوں

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کی دعوت پر وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی سازکمیٹی اجلاس کا ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔

چیف جسٹس نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کوبھی اعتماد میں لوں گا، اپوزیشن سے بھی تجاویزلیں گے تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدار ہوں۔

چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


مزید خبریں :