Time 23 فروری ، 2025
کھیل

نسیم کی مددکرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی کوہلی کی تعریفیں

نسیم کی مددکرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی کوہلی کی تعریفیں
ویرات کوہلی کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت تعریف کی جارہی ہے،فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بڑے میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اس میچ میں پاکستان کے خلاف چوتھی اور  اپنے ون ڈے کریئر کی 51 ویں سنچری اسکور کی۔

ویرات کوہلی نے 111گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ شاندار بلے بازی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی تعریفیں  ہورہی ہیں وہیں ان کے بہترین رویے کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران جب نسیم شاہ وکٹ پر موجود تھے تو ان کے جوتوں کے لیس ڈھیلے ہوگئے جس پر ویرات کوہلی نے ان کی مدد کی  اور جھک کر ان کے لیس باندھے۔

ویرات کوہلی کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت تعریفیں کی جارہی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کوہلی ایک بہترین کرکٹر کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں اسی وجہ سے وہ بلاشبہ کرکٹ کے کنگ کہلائے جانے کے مستحق ہیں۔


مزید خبریں :