Time 06 مارچ ، 2025
پاکستان

ویڈیو: لاہور ریلوے اسٹیشن پر خاتون ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی

لاہور ریلوے اسٹیشن پر خاتون چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق خاتون مسافر چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خاتون اور اس کی فیملی قراقرم ایکسپریس پر کراچی کےلیے سوار ہو رہی تھی کہ اسی دوران وہ پھسل گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پلیٹ فارم پر موجود ریلویز  پولیس اہلکار نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے خاتون مسافر کو اپنی طرف کھینچا اور ان کی زندگی کو بچا لیا۔

 ترجمان کے مطابق ریلویز پولیس اہلکار نے ٹرین کو رکوا کر فیملی کو بحفاظت سوار کروایا جس پر مسافر خاتون اور اس کی فیملی نے پولیس اہلکار رفاقت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :