Time 12 مارچ ، 2025
دنیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی
فوٹو: فائل

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر کالے قانون کے تحت 5 سال کی پابندی لگا دی۔

بھارتی وزارت داخلہ نے میر واعظ عمر فاروق کی عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزارت داخلہ نے تنظیموں پر علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

خیال رہےکہ قابض بھارت کی مودی حکومت 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی 10 سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا چکی ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ سیاسی تنظیموں پر پابندی جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے کے لیے ایک اور دھچکا ہے، اختلاف رائے دبانے سے تناؤ مزید بڑھے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کے حقوق کی محافظ ہوتی ہے، بی جے پی کا آوازیں دبانے کاسیاسی ایجنڈا کشمیریوں کے بنیادی حقوق مجروح کر رہا ہے، بھارت اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔


مزید خبریں :