Time 14 مارچ ، 2025
پاکستان

شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست، ڈی سی ایسٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست، ڈی سی ایسٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری
سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے ڈی سی اور اے ڈی سی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ فوٹو فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے توہین عدالت پر دونوں افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :