19 مارچ ، 2025
ٹک ٹاک نے ایپ کے اندر سکیورٹی سیٹنگز کو پرسنلائز کرنے کا عمل زیادہ آسان بنا دیا ہے۔
اس مقصد کے لیے مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ میں ایک سکیورٹی ہب متعارف کرایا گیا ہے جہاں تمام سیٹنگز ایک ہی جگہ موجود ہیں۔
سکیورٹی چیک اپ نامی ہب کے ذریعے صارفین مختلف سکیورٹی آپشنز ایک ہی جگہ ٹرن آن یا آف کرسکتے ہیں۔
اسی طرح وہ اس ہب میں مشتبہ سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کرسکتے ہیں جبکہ اکاؤنٹ سکیورٹی بہتر بنانے کی ٹپس جان سکتے ہیں۔
سکیورٹی چیک میں صارفین لاگ ان کے لیے پاس کیز کو ان ایبل کرسکتے ہیں یا ٹو فیکٹر authentication کو ایڈ کرسکتے ہیں۔
اسی طرح وہ لاگ ان ڈیوائسز کا اسٹیٹس دیکھ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
اس ہب تک رسائی کے لیے ٹک ٹاک ایپ میں سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینیو کھول کر سکیورٹی اینڈ پرمیشنز پر کلک کریں۔
اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے گزشتہ دنوں چند پیرنٹل کنٹرول فیچرز متعارف کرائے تھے تاکہ والدین اپنے کم عمر بچوں کی مانیٹرنگ کرسکیں۔