Time 01 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو سکیورٹی خدشات پر جیکب آباد میں روک لیا گیا

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ، جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ کی بنیاد پر روانگی تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے کے پاس اضافی بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے تک بولان میل کی روزانہ کی بنیاد پر روانگی مشکل ہے۔

مزید خبریں :