Time 04 اپریل ، 2025
پاکستان

وزیر توانائی کا 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان

وزیر توانائی کا 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان
پہلے مرحلے میں آئیسکو ،گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کی جائے گی، اویس لغاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔ 

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز میں آئیسکو ،گیپکو اور فیسکو شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں لیسکو، سیپکو ، میپکو کی نجکاری کریں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بلوچستان میں 55 ارب روپے سے ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کر رہے ہیں، کیپٹو انڈسٹری کو بجلی فراہمی کے لیے سروس معاہدے کر رہے ہیں جبکہ گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کی نجکاری کر رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :