Time 26 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

کیا آپ کے کچن میں چہرے کی خوبصورتی بڑھانے والے یہ اجزا موجود ہیں؟

کیا آپ کے کچن میں چہرے کی خوبصورتی بڑھانے والے یہ اجزا موجود ہیں؟
خوبصورت چہرا اور دلکش نظر آنا تمام ہی خواتین کی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے خواتین کافی جتن کرتی ہیں/ فائل فوٹو

خوبصورت چہرا اور دلکش نظر آنا تمام ہی خواتین کی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے خواتین کافی جتن کرتی ہیں۔

یوں تو مارکیٹ میں مختلف مہنگے پراڈکٹس دستیاب ہیں جو آپ کے چہرے کو خوبصورت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ان پراڈکٹس میں کیمیکل ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں کو جِلد کی مختلف شکایات ہوجاتی ہیں جس میں دانے، جِلد کا لال ہونا اور  جلن وغیرہ شامل ہے۔

تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایسے پراڈکٹس کا استعمال کریں جو آپ کی جیب پر بھی بھاری نہ ہوں اور جلد پر کوئی منفی اثرات بھی مرتب نہ کریں تو اس کیلئے آپ اپنے کچن میں رکھی اشیاء پر نظر ڈال سکتے ہیں۔

کافی

کافی کے بےشمار فوائد ہیں، اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری جِلد کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ایکسفولیٹ کا کام بھی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ آنکھوں کے گرد سوجن اور چہرے پر موجود چھائیوں کو بھی دور کرتی ہے۔

بیسن

بیسن ہر کچن میں پایا جاتا ہے جس سے مختلف پکوان بنتے ہیں، آئلی جِلد والے لوگوں  کیلئے بیسن بہترین ہے، اس کے علاوہ یہ جِلد کی رنگت کو نکھارنے کا کام بھی کرتا ہے۔

زیتون کا تیل

زیتون کے تیل میں قدرت نے بے شما ر فوائد رکھے ہیں، روکھی اور خشک جِلد والے زیتون کے تیل کا استعمال کرسکتے ہیں، اس میں موجود وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنیٹ جِلد کی نشوونما کیلئے بہترین کام کرتا ہے۔

دہی

دہی میں اچھے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو نظام ہاضمے کو درست رکھنے کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ دہی کے مساج سے چہرے کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور چہرہ صاف اور دلکش نظر آتا ہے۔

شہد

شہد کا استعمال بھی جِلد کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے صدیوں سے کیا جا رہا ہے، بہت سے مہنگے پراڈکٹس میں شہد کا استعمال کیا جاتا ہے، شہد اور لیموں کے استعمال سے رنگت نکھاری جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :