Time 02 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل  سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
فوٹو: اسکرین گریب

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ 

سفیر عاصم افتخار  اور  انتونیو گوتریس کی ملاقات میں  جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ 

اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگی۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اعلیٰ ترین سطح پر امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے اس کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں اسی بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکاجائے۔


مزید خبریں :