18 مئی ، 2025
اوپن اے آئی نے کوڈیکس کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کوڈنگ ایجنٹ ہے۔
کوڈیکس بنیادی طور پر کوڈیکس 1 پر مبنی ہے جو کہ اوپن اے آئی کا o3 AI reasoning ماڈل ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق کوڈیکس 1 کوڈز کی تیاری کے لیے o3 سے زیادہ بہتر ہے اور صارفین کی ہدایات پر درست عملدرآمد کرتا ہے۔
کوڈیکس ایجنٹ سینڈ باکس میں رن کرتا ہے جو کہ کلاؤڈ پر کام کرنے والا ایک ورچوئل کمپیوٹر ہے۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ اے آئی کوڈنگ ایجنٹ ایک سے 30 منٹ کے اندر سادہ فیچرز تحریر کرسکتا ہے، bugs فکس کرسکتا ہے، کوڈ بیس سے متعلق آپ کے سوالات کا جواب دے سکتا ہے اور بھی متعدد کام کرسکتا ہے۔
کوڈیکس متعدد سافٹ وئیر انجینئرنگ ٹاسک بیک وقت کرسکتا ہے اور جبکہ اپنے کام کے دوران صارفین کو کمپیوٹر یا براؤزر تک رسائی سے بھی محروم نہیں کرتا۔
کوڈیکس کو سب سے پہلے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پرو، انٹرپرائز اور ٹیم کے سبسکرائبرز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ صارفین کو آغاز میں کوڈیکس تک کھلے دل سے رسائی دی جائے گی مگر آنے والے ہفتوں میں اس ٹول کا استعمال محدود کیا جائے گا۔
اس کے بعد صارفین کو کوڈیکس کو استعمال کرنے کے لیے اضافی کریڈٹ خریدنا ہوگا۔
صارفین کوڈیکس تک رسائی چیٹ جی پی ٹی کے سائیڈ بار کے ذریعے حاصل کرسکیں گے اور تحریری ہدایت کے ذریعے نئے کوڈنگ ٹاسکس دے سکیں گے۔