Time 14 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں / فوٹو بشکریہ اوپن اے آئی

اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں کچھ عرصے قبل ڈیپ ریسرچ فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کے ذریعے آپ ہر طرح کی پیچیدہ رپورٹس کو تیار کرسکتے ہیں۔

اب اوپن اے آئی کی جانب سے ڈیپ ریسرچ فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور آپ ان رپورٹس کو فل فارمیٹ پی ڈی ایف کی شکل میں امپورٹ کرسکیں گے۔

بظاہر تو یہ ایک چھوٹی اپ ڈیٹ ہے مگر ڈیپ ریسرچ فیچر استعمال کرنے کے لیے بہت اہم پیشرفت ہے۔

اس سے قبل صارفین کو اپنی رپورٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی لنکس یا اسکرین شاٹس دیگر افراد سے شیئر کرنا پڑتے تھے۔

فیچر کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔

جب آپ ڈیپ ریسرچ رپورٹ بناتے ہیں تو اس کے بعد پیج کے اوپر موجود شیئر آئیکون پر کلک کریں۔

وہاں شیئر لنک بٹن کے ساتھ ڈاؤن لوڈ ایز پی ڈی ایف بٹن بھی نظر آئے گا، اس پر کلک کرکے آپ مکمل پی ڈی ایف فائل حاصل کرسکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر ابھی چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم یا پرو سبسکرپشن پلان استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہے اور اس سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :