20 مئی ، 2025
پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے کامیاب تعلق کیلئے اچھی ذہنی صحت ضروری قرار دے دی۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ انمول بلوچ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انمول بلوچ نے بتایا کہ’ اگر آپ ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ذہنی صحت مضبوط سطح پر ہونا ضروری ہے، کسی بھی رشتے کو قائم کرنے سے پہلے خود پر توجہ مرکوز کریں‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے جذبات سے نمٹنے کی کوشش کریں ، ایک مضبوط ذہنی صحت کے ساتھ ہی آپ اپنے پارٹنر کو بہتر طریقے سے ڈیل کر سکیں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کسی بھی رشتے کیلئے حقیقی رہیں ، جیسے آپ ہیں خود کو اہمیت دیں ناکہ وہ بننے کی کوشش کریں جو کہ آپ نہیں ہیں‘۔