11 جون ، 2025
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا۔
ایک بیان میں پاشا کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا تھا کہ پاشا آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، یہ بجٹ آئی ٹی انڈسٹری کو تباہ کردے گا، حکومت کو صرف2 بنیادی تجاویز دی گئیں، انہیں بھی نظرانداز کردیا گیا۔
سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا تھا کہ پہلی اہم ترین تجویز فکسڈ ٹیکس رجیم کا 10 سالہ اعلان تھا۔ ٹیکس پالیسی کا یقینی ہونا 70 کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری کو ممکن بناسکتا ہے۔ دوسری تجویز ریموٹ ورکرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے انکم ٹیکس کویکساں کرنا تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرزپریکساں انکم ٹیکس کا اطلاق کیا جائے۔ ریموٹ ورکرز پر 1 فیصد جب کہ آئی ٹی کمپنی ملازمین پر 30 فیصد تک انکم ٹیکس ہے۔
چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ مستقل پالیسیاں نہ بنائی گئیں توپاکستان میں انویسٹمنٹ لانا ناممکن ہوجائےگا۔