Geo News
Geo News

Time 17 جون ، 2025
پاکستان

سکھر حیدرآباد موٹروےکرپشن ریفرنس میں 12 ملزمان بری

سکھر حیدرآباد موٹروےکرپشن ریفرنس میں 12 ملزمان بری
فوٹو: فائل

حیدرآباد: احتساب عدالت میں حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ 5 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس پر  سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 12 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

بری ہونے والوں میں سوشل ویلفیئر  افسر سجاد سومرو، مختیار کار  محراب پور شفیق سومرو  سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہےکہ منصوبےکے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمینوں کی خریداری کے لیے 7  ارب 71 کروڑ  16 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کیے تھے  لیکن زمینوں کی خریداری کے معاملے میں مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔