18 جون ، 2025
برطانوی میڈیا ایران اسرائیل تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد اور بار بار بدلتے بیانات پر برس پڑا۔
ایران اسرائیل تنازع پر ٹرمپ کے بدلتے مؤقف پر برطانو ی میڈیا نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران پر طاقت کا استعمال کرنے کی بات کی تو کبھی سفارتکاری پر زور دیا، نیتن یاہو نے ٹرمپ پر مسلسل دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے معاملے میں سفارتکاری کے بجائے عسکری راستہ اپنائیں۔
برطانو ی میڈیا کے مطابق امریکی صدر امن کا نوبل انعام جیتنے کی خواہش کے باوجود دباؤ میں آکر ایرانی قیادت کوسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ایرانی پہلے ہی مذاکرات کی میز پرموجود تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس میں بھی بیشتر ریپبلکنز اراکین اسرائیل کو امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سخت حامی ہیں۔