Time 26 جون ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل کروم میں بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل کروم میں بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی
یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فائل فوٹو

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل کروم ویب براؤزر میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

درحقیقت یہ فیچر اس ویب براؤزر کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کر دے گا۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل کروم کے نئے ورژن میں صارفین کو جدید تجربہ فراہم کیا جائے گا اور اس کا استعمال موبائل ڈیوائسز پر زیادہ آسان ہو جائے گا۔

اس فیچر سے صارفین ایڈریس بار کو اسکرین کے ٹاپ سے نیچے منتقل کر سکیں گے۔

یہ فیچر پہلے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے کروم براؤزر میں دستیاب تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس نئے فیچر میں صارف کو آزادی ہوگی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ایڈریس بار کی لوکیشن کو سیٹ کرسکیں۔

ایڈریس بار کو اسکرین پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے ایڈریس بار کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد اسے نیچے منتقل کیا جاسکے گا۔

اسی طرح کروم کے سیٹنگز مینیو میں اس حوالے سے آپشن دیا جائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل کروم میں بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی
ایڈریس بار نیچے منتقل ہونے پر ایسی نظر آئے گی / فوٹو بشکریہ گوگل

ایڈریس بار کو نیچے منتقل کرنے پر صارفین کے لیے ٹائپ کرنا زیادہ آسان ہوگا۔

کمپنی کے مطابق صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آنے والے ہفتوں میں یہ تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :