پاکستان
16 مارچ ، 2013

انتخابات کے سلسلے میں پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

اسلام ااباد … ملک میں عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، دوسرے مرحلہ میں ریٹرننگ افسروں کا تربیتی کورس کل سے شروع ہو گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے 2 روزہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے رجسٹرار ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے افسران نے خطاب کیا۔ پولنگ عملے کوانتخابات کے منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں انعقاد میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مندوبین کو انتخابی قواعدو ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں :