پاکستان
16 مارچ ، 2013

خیبرپختونخوا : سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے مذاکرات

پشاور … آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے کرنے کیلئے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ پشاور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم اور دونوں جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی تعاون پر غور کیا گیا۔ جبکہ ایک مشترکہ سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور باہمی تعاون کے معاملات طے کر کے حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے باہمی سوچ اور مشترکہ موٴقف رکھنے والی جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

مزید خبریں :