پاکستان
17 مارچ ، 2013

بلوچستان : 19 مارچ تک نگراں سیٹ اپ کا اعلان کردیا جائیگا، علی مدد جتک

بلوچستان : 19 مارچ تک نگراں سیٹ اپ کا اعلان کردیا جائیگا، علی مدد جتک

کوئٹہ … بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی 19 مارچ کو تحلیل کردی جائے گی جبکہ اسی تاریخ کو صوبے میں نگراں سیٹ اپ کا اعلان بھی کردیا جائے گی۔ اس بات کا اعلان علی مدد جتک نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر پیپلز پارٹی میرصادق عمرانی اور جان علی چنگیزی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو کوئی رکن اپوزیشن میں نہیں جاسکتا۔ دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن نے 40 اراکین کی تعداد ظاہر کی تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ جائیں گے، صادق عمرانی اور جان علی چنگیزی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دیں گے۔

مزید خبریں :