پاکستان
17 مارچ ، 2013

پی پی نے ہمارے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق کیا، جماعت اسلامی پنجاب

پی پی نے ہمارے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق کیا، جماعت اسلامی پنجاب

لاہور … جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماوٴں ڈاکٹر سید وسیم اور نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے جماعت اسلامی کے تجویز کردہ ناموں پر پیپلز پارٹی نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے کہاکہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر صفدر محمود اور جسٹس (ر) اللہ نواز موزوں ترین شخصیات ہیں، سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر اتفاق کرلینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ چاروں صوبوں میں اچھی شہرت کے موزوں افراد کو نگراں سیٹ اپ میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ پر مک مکا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :