17 مارچ ، 2013
اسلام آباد … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کے تبادلے کا نوٹس لے لیا، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے حکومت کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، طاہر شہباز اور موجودہ چیئرمین طارق پیرزادہ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کا تبادلہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کسی افسر کا مدت پوری ہونے سے قبل بغیر وجہ بتائے تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔