17 مارچ ، 2013
لاہور … جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے سفار ش کردی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کے سیکریٹری کو سفارشات بھجوادی ہیں، شعیب سعید، عاطر محمود، شاہد بلال، عالیہ نیلم، شہزادہ مظہر اور عابد عزیز شیخ کی لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ججز تقرر پارلیمانی کمٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی منظوری دے گا۔