پاکستان
17 مارچ ، 2013

پاکستان : ہر 10 میں سے ایک بچہ 5 سال کی عمر مکمل نہیں کرپاتا

پاکستان : ہر 10 میں سے ایک بچہ 5 سال کی عمر مکمل نہیں کرپاتا

کراچی … مرض کی بروقت تشخیص میں تاخیر کے باعث پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر 10 میں سے ایک بچہ اپنی زندگی کے 5 سال مکمل نہیں کر پاتا۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تیسری سالانہ ایمرجنسی میڈیسن کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ہنگامی صورتحال میں بچوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر سیمینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کا کہنا تھا کہ ہنگامی حالات میں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد میں تاخیر سے ان کے مجموعی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید آگاہی فراہم کرنے اور حکومتی معاونت اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے دوران دی جانے والی طبی امداد کے حوالے سے ضروری قانون سازی کر کے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :