17 مارچ ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے ڈاکٹر عشرت حسین اور جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار کھوسو سے زیادہ غیر جانبدار کون ہو گا۔ لاہور سے جاری بیان میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ اور بلوچستان کی نگران حکومتوں پر آئین کی کس شق کے تحت تحفظات کا اظہار کر رہی ہے۔ن لیگ ضد کا نہیں مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 5 سال میں ادارے بنائے جنگلے نہیں۔ تاریخی پارلیمنٹ کے 5 سال پورے ہونے کا کریڈٹ کوئی اور نہیں لے سکتا۔