پاکستان
17 مارچ ، 2013

پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،پی پی منارٹی ونگ

پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،پی پی منارٹی ونگ

کراچی … پیپلز منارٹی ونگ کی جانب سے سانحہ بادامی باغ کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا اور اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں جنہوں نے سانحہ بادامی باغ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پنجاب کی سر زمین پر کیوں ہوتے ہیں اور پنجاب پولیس ان پر کبھی ایکشن کیوں نہیں لیتی، کہیں پنجاب حکومت اس میں ملوث تو نہیں؟ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کویقینی بنانے اور بادامی باغ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتا رکر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :