17 مارچ ، 2013
اسلام آباد … سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ ہوجائیں تو یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ہی متوقع ہے، انتخابات ایک ہی روز کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ ہوجائیں تو یہ خلاف آئین نہیں ہوگا۔ کنور دلشاد نے کہا کہ آئین صدر کو اجازت دیتا ہے کہ صدر ایک ہی روز انتخابات کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ وقت لیں۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ فروری 2008 ء کے انتخابات بھی اسمبلی تحلیل کے 60 روز سے زیادہ وقت میں ہوئے۔